سوئٹزر لینڈ نے 7 سال بعد میری سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی براہمداغ بگٹی
سوئٹزر لینڈ (نوائے وقت رپورٹ) براہمداغ بگٹی نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ نے 7 سال بعد میری سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل سوئس حکام مہران مری کی بھی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کرچکے ہیں۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
براہمداغ بگٹی