پولینڈ اور جرمنی میں چاقوﺅں سے حملے، ایک شہری ہلاک، 17 زخمی
وارسا/ برلن (اے ایف پی) پولینڈ کے شاپنگ مال میں ایک شخص نے چاقوﺅں سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 9کو زخمی کردیا ہے۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم نفسیاتی مریض ہے۔ پولیس چیف کے مطابق 27سالہ حملہ آور نے لوگوں پر چھری سے حملے کیے۔ زخمی ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق وا قعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ملزم کی نفسیاتی حالت کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب جرمنی کے شہر میونخ مےں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کسی بھی متاثرہ شخص کو خطرناک چوٹیں نہیں آئیں۔ پولیس کی جانب سے علاقے کے مکینوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں۔ جرمن پولیس نے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعہ دہشت گردی نہیں۔
پولینڈ/ جرمنی