کتاب ہدایت

اللہ کے نام سے  جو بے انتہا مہربان  رحم فرمانے والا ہے
 o… اور اونٹ میں دو قسم اور گائے میں دو قسم آپ کہئے کہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادہ کو؟ یا اس کو جسے دونوں مادہ پیٹ میں لئے ہوئے ہوں؟ کیا تم حاضر تھے جس وقت اللہ تعالیٰ نے تم کو اس کا حکم دیا؟ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہو گا کہ اللہ تعالیٰ پر بلادلیل جھوٹی تہمت لگائے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے، یقیناً اللہ تعالیٰ ظالم لوگوں کو راستہ نہیں دکھلاتاo
 (سورۃ الانعام آیت نمبر 144)