کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام نے یوم الحاق پاکستان منایا۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے مکمل ہڑتال کی
لاہور+ سری نگر (خصوصی رپورٹر+ نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام نے یوم الحاق پاکستان منایا۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے مکمل ہڑتال کی۔ جبکہ آزاد کشمیر میں سماجی، سیاسی، تاجر اور عوام کی نمائندہ مختلف تنظیموں کے رہنماﺅں کے تعاون سے ایک سیمینار ہوا۔ پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیلئے کئی ریلیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لاہور میں مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، یوتھ فورم فار کشمیر سمیت مختلف جماعتوں اور تنظیموں نے ریلیاں نکالیں، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے زیراہتمام ریلی اقبال ٹاﺅن سے نکالی گئی جس کی قیادت نصیب اللہ گردیزی نے کی۔ علاقے بلبل نوگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3کشمیری نوجوانوںکو اسلام و آزادی کے نعرہ بازی کے بیچ سپرد خاک کردیا گیا جبکہ وادی میں ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ دیالگام اور اننت ناگ کے کچھ علاقوں میں پتھراﺅ اور شےلنگ کے واقعات بھی ہوئے، شہداءکی یاد میں ضلع اسلام آباد کے بیشتر قصبہ جات میں مکمل ہڑتال رہی ،جب کہ موبائیل انٹرنیٹ بند کیا گیاتھا۔ ادھر مومن آباد اور دیالگام میں برہم نوجوانوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ،جس دوران نوجوانوں نے فورسز پر پتھراﺅ کیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔دریں اثناءبجبہاڑہ چوک میں فوج کی فائرنگ سے منگل کو زخمی ہونے والے 65سالہ بزرگ قاضی محمد عبداللہ گنائی صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔مذکورہ شہری کےشہیدہونے کی خبر پھیلتے ہی لوگ احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر آئے جبکہ علاقے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مقامی لوگوں نے مذکورہ بزرگ کی تدفین جمعرات کو کرنے کا اعلان کیا ۔ بھارتی وزےر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمےر مےں رواں برس 12عام شہری ، 38سیکورٹی فورسز اہلکار اور 95مجاہدین جاں بحق ہوئے ۔ وادی کشمیر میں حالات دن بدن معمول پر آرہے ہیں تاہم کئی عناصر حالات درہم برہم کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ مجاہدین نے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز کو متحرک کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق سال 2017کے دوران پتھراﺅکے واقعات میں پچھلے برسوں کے مقابلے میں کافی کمی ۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے مجاہدین کیخلاف فوجی آپریشن جاری رہیں گے۔ علاوہ ازیں برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے نیوی کی خصوصی مارکوفورس وادی میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے کمانڈوز کی یہ فورس سخت سے سخت ماحول، حالات اور صورتحال میں”دہشت گردوں“ اور ”مجرموں“ کیخلاف موثر کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ نے ابتدائی طور پر 30مارکوس کمانڈوز مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر دیئے جو خصوصاً دریائے جہلم کے اطراف دشوار گزار جنگلوں اور جھاڑیوں میں چھپے مجاہدین کیخلاف کارروائی کریں گے۔
کشمیر