سزائے موت کے دو ملزمان کی اپیل پر فوجی عدالت کا فیصلہ معطل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے سوات میںدہشتگردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو ملزمان کی اپیل پرفوجی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی رکنی بنچ نے کی،یا د رہے کہ فضل ربی اور سیدرحیم پر سوات میں دہشتگردی کا الزام تھا فوجی عدالت نے دونوں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ،عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ملزمان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر کے فوجی عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔