پاک فوج نے خیبر فور آپریشن پر افغان وزارت دفاع کا ردعمل مسترد کردیا
اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج نے افغانستان وزارت دفاع کی جانب سے خیبر فور آپریشن پر ردعمل کو مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ آپریشن خیبر فور کے حوالے سے دو بار افغان فورسز ‘ ریزلوٹ سپورٹ مشن اور او ڈی آر پی کو زبانی اور تحریری آگاہ کیا گیا تھا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج نے خیبر فور آپریشن پر افغان ردعمل کو غیر ضروری اور پاک فوج کی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے لئے کوششوں کے منافی قرار دیا ہے ۔پاک فوج مشترکہ دشمن کے خلاف جنگ کے لئے اعتماد پر مبنی سکیورٹی تعاون کا خواہاں ہے ۔الزام تراشیاں اور بے بنیاد الزامات خطے میں بے چینی چاہنے والی قوتوں کا ایجنڈا ہے جس سے گریز کرنا چاہیے۔