فوجی عدالتوں میں توسیع وفاق کی جانب سے2 نکاتی حکمت عملی تیار
کراچی(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ حل کرنے کیلئے 2آپشنز پرمشتمل حکمت عملی طے کرلی ہے۔ ان آپشنزکے تحت پہلے مرحلے میں سیاسی وعسکری قیادت کامشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، دوسرے مرحلے میںپارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے گا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ قومی ایکشن پلان پرپارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے اور حکومت کی کوشش ہے اس اجلاس میں آئینی ترمیم منظورکرلی جائے۔ اس اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے وفاقی حکومت 31 جنوری کو پارلیمانی قیادت کی مشاورت سے شیڈول کو طے کرنے کی کوشش کرے گی۔علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت پارلیمانی قیادت کو آگاہ کرے گی کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے علاوہ عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی تیارہے۔ آئینی وقانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے ایک اور آئینی ترمیم کی جائے گی۔
حکمت عملی