اسلام آباد:عمران کے سکواڈ کی گاڑیاں لیگی رہنما چوہدری تنویر کی گاڑی سے ٹکرا گئیں
اسلام آباد (آن لائن + صباح نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری تنویر کی گاڑی کیساتھ ٹکر اگئیں، تمام افراد محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پانامہ کیس کی سماعت کیلئے بنی گالہ سے سپریم کورٹ کیلئے روانہ ہوئے تو شاہراہ دستور پر ان کے سکواڈ کی گاڑیاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کی گاڑی کیساتھ ٹکرا گئیں تاہم اس دوران تمام افراد محفوظ رہے جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد عمران خان اور دیگر رہنمائوں کو دوسری گاڑی میں سپریم کورٹ کیلئے روانہ کیا گیا۔ ایک گاڑی میں عمران کے بھتیجے موجود تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔