سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، عالمی، ملکی سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی: آئی ایس پی آر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کمیٹی کو عالمی، ملکی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی موجود تھے۔