ملا فضل اللہ کی کال ٹریس کر لی فروری، مارچ میں دہشت گردی کی اطلاعات

لاہور/اسلام آباد/ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) انٹیلی جنس اداروں نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ لینے اور میر علی میں آپریشن پر رد عمل کے طور پر کارروائیاں تیز کرنے کے متعلق کی گئی کال ٹریس کر لی‘ فروری اور مارچ میں ملک بھر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے اتوار کے روز تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی جانب سے نامعلوم مقام سے اپنے ساتھیوں کو کی جانے والی کال کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریس کر لیا ہے جس میں ملا فضل اللہ‘ حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ لینے اور میر علی میں آپریشن کے جواب میں بھرپور ردعمل کا اشارہ دے رہے ہیں جس کے بعد فروری اور مارچ کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی میں اضافے کا امکان ہے۔
ملا فضل/کال ٹریس