طالبان کی مذاکرات کی پیشکش خوش آئند بنوں واقعہ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے: ترجمان جے یو آئی (ف)

اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان جان اچکزئی نے کہا ہے طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے۔ انہوں نے طالبان کی طرف سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر اپنے رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہا بنوں واقعہ کی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے کیونکہ خیبرپی کے حکومت آج تک دہشت گردی میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کرسکی۔
جان اچکزئی