جدہ میں بس کو حادثہ‘ لاہور کے 4 رہائشی جاں بحق‘ 21 زخمی‘ ڈرائیور گرفتار

جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستانی معتمرین کی بس مدینة المنورہ سے مکہ المکرمہ جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی جس سے 4 پاکستانی زائرین عمرہ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 21 زخمی ہو گئے۔ بس میں 35 زائرین سوار تھے۔ زائرین لاہور کی عمرہ کمپنی کارواں افضل سے تعلق رکھتے تھے۔ معتمرین نے سرکاری بس کے بجائے نجی کمپنی کی بس جس کے اکثر ڈرائیور ناتجربہ کار ہوتے ہیں‘ حاصل کی تھی۔ بس کا مصری ڈرائیور زخمی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ آنے والی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4پاکستانیوں میں لاہور کے عبدالرشید، محمد نظیر، ارشاد بیگم، شمیم جہانگیر جبکہ 4زخمیوں میں لاہور کے معروف طبیب حکیم محمد بشیر، محمد جہانگیر، محمد ظہیر عابد، نازش اختر شامل ہیں جنہیں کنگ فہد ہسپتال مدینہ منورہ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
4 جاں بحق