مارچ میں شریک نوجوانوں نے شام 5 بجے ہی صف بندی کر لی تھی، ڈنڈے ہیلمٹ‘ آہنی ڈھالوں سے لیس تھے
اسلام آباد(خبرنگار) انقلاب مارچ کے نوجوانوں نے ریڈ زون کی طرف مارچ کے لئے شام 5بجے ہی صف بندی شروع کردی تھی، مظاہرین نے ڈنڈے اٹھائے اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، تمام نوجوانوں کے پاس ماسک موجود تھے جبکہ فرنٹ لائن کے مظاہرین کے پاس آہنی ڈھالیں موجود تھیں، نوجوانوں کے اس دستے کی خصوصیت یہ تھی کہ تمام نوجوانوں نے کالے رنگ کے شرٹس اور پینٹس پہنی ہوئی تھیں، مظاہرین کے دستے ترتیب وار لائنوں میں کھڑے کئے گے تھے اور وہ مسلسل نعرہ بازی کرتے رہے۔