’’ قانون بنایا جائے کہ پاگل اور میڈیکل ان فٹ شخص ممبر اسمبلی نہیں بن سکتا ‘‘ :مسلم لیگ(ن)
اسلام آباد(اے این این)’’ قانون بنایا جائے کہ پاگل اور میڈیکل ان فٹ شخص ممبر اسمبلی نہیں بن سکتا ‘‘ ۔ یہ تجویز مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ذوالفقار بھٹی نے گزشتہ روز ایوان میں سیاسی بحران پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے دی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری دونوں مجھے میڈیکل ان فٹ لگتے ہیں اور انہیں خاص بیماری ہے ان کا علاج ہونا چاہیے پاگل افراد کے اسمبلی میں آنے پر پابندی ہونی چاہیے ۔