پولیس نے مقدمہ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے درج کیا: ترجمان نشاط گروپ آف کمپنیز

لاہور (نامہ نگار) نشاط گروپ آف کمپنیز کے ترجمان نے کہا ہے کہ میاں منشا کے صاحبزادے عمر منشا جمعرات کو اپنے بچوں کو سکول سے گھر واپس لا رہے تھے کہ گجومتہ پولیس ناکے پر اہلکاروں نے ان کی گاڑی روک لی۔ ان کے سکیورٹی گارڈز نے شناخت کرائی لیکن پولیس اہلکاروں کے غیر مہذب رویے کی وجہ سے بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی۔ بعدازاں پولیس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ناجائز مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام لگانا حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ عمر منشا کا اس ساری کارروائی میں کوئی کردار نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ اس وقت کار میں بیٹھے تھے۔