وزیراعظم نواز شریف کو ترکی کے گن شپ ہیلی کاپٹر ٹی 129 کے بارے میں بریفنگ، آزمائشی پرواز دیکھی

انقرہ (وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں ایروسپیس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو ترک گن شپ ہیلی کاپٹر ٹی 129کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے گن شپ ہیلی کاپٹر کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ٹی 129کی آزمائشی پرواز بھی دیکھی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر انٹی ٹینک میزائل اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹر موسم کی سختی کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے نئے ڈیزائن میں گائیڈڈ اور ان گائیڈڈ میزائل فائر کرنے کی صلاحیت ہے۔