پاکستان غذائی قلت کے شکار 16 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان غذائی قلت کے شکار 16 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ مشیر عالمی ادارہ صحت کے مطابق غربت، مہنگائی کی وجہ سے عوام کو بنیادی خوراک تک رسائی نہیں پاکستان میں 5 سال سے کم عمر 45 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں پاکستان چند سال سے مسلسل ہنگامی صورتحال سے نمٹ رہا ہے۔ غذائی قلت کی صورتحال پر پاکستان کی معاونت جاری رکھی ہوئی ہے۔