کوئٹہ : ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ‘ ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ترین اغوا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سریاب روڈ کوئٹہ پر ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ فائرنگ میں ایس پی شبیر بروہی محفوظ رہے۔ دریں اثناء پشین سٹاپ پر نامعلوم افراد نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ترین کو اغواء کر لیا۔ دریں اثناء لیویز زرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے رحیم آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کینٹنر کو روک کر آگ لگا دی جس سے کنٹینر کو مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ آئی این پی کے مطابق 2 روز قبل مکہ ہوٹل کے مقام پر نیٹو کنٹینرز پر حملے کے بعد 20 نیٹوکنٹینرز جل کر خاکستر ہوگئے تھے جس کے ایک روز بعد منگل کی صبح اچانک ایک مرتبہ پھر جلے کنٹینر ز میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔