اوگرا کرپشن کیس: 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے، بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا کرپشن کیس میں 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے۔ کاروباری شخصیت کاشف سلیم اور سیاسی شخصیت کیلئے شہزاد بھٹی شامل ہیں۔ کاشف نے اعتراف کیا کہ توقیر صادق نے 6 کروڑ روپے سرمایہ کاری کیلئے دئیے۔ توقیر صادق نے لوٹی ہوئی رقم منافع کیلئے کاشف کو دی۔ نیب کو رقم کی واپسی کیلئے ایک کروڑ 36 لاکھ کی پہلی قسط دیدی گئی۔ شہزاد بھٹی نے بوگس سی این جی لائسنس کی مد میں کروڑوں روپے کمائے۔ شہزاد بھٹی سابق رکن صوبائی اسمبلی خالد بھٹی کے صاحبزادے ہیں۔ شہزاد بھٹی نے نیب کو گزشتہ سال ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کئے۔ وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔