وزیراعظم کو ائر چیف کا فون، اقدامات پر بریفنگ ‘صورتحال کنٹرول میں ہے، کسی اہلکار کو نقصان نہیں ہوا: ترجمان

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ائر چیف نے فون کیا اور پشاور کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے آپریشن سے متعلق فضائیہ کے اقدامات پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے فضائیہ کی جانب سے فوری جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پشاور ائر پورٹ پر حملہ آوڑھ گاﺅں کی طرف سے رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز الرٹ اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ پاک فضائیہ کی تنصیبات اور اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ائر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ 4خود کش جیکٹس ناکارہ بنا دی گئیں۔