سقوط مشرقی پاکستان کی آج 41ویں برسی ہے

اسلا م آ با د(آن لائن) سقوط مشرقی پاکستان کی41ویں برسی ہے۔ اس عظیم سانحہ کے حوالے سے آج16دسمبر کوسیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا ۔ سانحہ مشرقی پاکستان بھارتی سازشوں کے باعث اکتالیس برس قبل 16دسمبر 1971ءکو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔بھارتی سازشوں کے نتیجے میں26مارچ 1971ءکو جنگ کا آغاز ہوا اور 16دسمبر 1971ءکو مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا ۔