بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، امریکی کمانڈر

  بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، امریکی کمانڈر

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کے اعلی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتا ہے۔امریکی بحرالکاہل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل سیموئل جے لاک لیرتھرڈ نے امریکن فورسز پریس سروس کو انٹرویو میں کہا کہ ہم پنٹا گون کی جانب سے اس سال اعلان کردہ دفاعی پالیسی کے تحت ہم بھارت کے ساتھ دفاعی منظر نامے میں پارٹنر شپ کر سکتے ہیں کیونکہ عالمی سطح پر سلامتی خوشحالی اور امن کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقاصد کے لئے ہم نے فوجیوں اور سویلین ماہرین پر مشتمل چھ رکنی گروپ قائم کیا ہے جو ہمیں بھارت کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنر شپ پر مفید مشورے دیگا۔