ڈاکٹر مختار چیئرمین ایچ ای سی، پرویز سعید ایم ڈی ایچ بی ایف سی تعینات
اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کر دیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پرویز سعید کو ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر لگایا گیا ہے۔ پرویز سعید برج بنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ المیزان بنک ، جانسن اینڈ جانسن اور سٹی بنک میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کے روز حکومت کو چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے 15روز کی مہلت دی تھی۔