داودی بوہرہ جماعت نے عید منا لی، کئی قبائلی علاقوں میں آج منائی جائیگی

پشاور (آن لائن) مختلف قبائلی علاقوں کے علما نے آج (منگل کو) سعودی عرب کے ساتھ عیدالاضحی منانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی، کرم ایجنسی اور وسطی کرم ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں کے علما نے مساجد میں عیدالاضحی آج بروز منگل کو منانے کے اعلانات کئے۔ کیما گڑھی اور افغان مہاجر کیمپ خراسان میں آج عیدالاضحی منائی جائیگی۔ دریں اثناءملک بھر میں دادی بوہرہ جماعت کے ارکان نے گذشتہ روز عیدالاضحی منا لی۔ کراچی کے علاقوں صدر، حیدری وغیرہ میں اس جماعت کی طرف سے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس جماعت کے ارکان مصری کیلنڈر کے مطابق عید مناتے ہیں۔