”ایک شیر“ میرے پاس آیا اور کہا الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے‘ میں نے کہا بائیکاٹ نہیں ہمیں ”جرنیل“ کو نکالنا ہے: زرداری

”ایک شیر“ میرے پاس آیا اور کہا الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے‘ میں نے کہا بائیکاٹ نہیں ہمیں ”جرنیل“ کو نکالنا ہے: زرداری

منڈی بہاءالدین + ملکوال (نامہ نگار) صدر آصف علی زرداری نے ملکوال میں خطاب کے دوران کہا محترمہ کی شہادت کے بعد ”ایک شیر“ میرے پاس آیا اور مجھے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے۔ میں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا بلکہ جرنیل (جنرل مشرف) کو نکالنا ہے۔ ہم نے اکٹھے جرنیل کو نکالا اور پھر وہ ہم سے جدا ہو گئے۔ میں نے ان سے کہا کہ غصہ نہ کریں۔ جرنل کو نکالنا ہے تو میرے ساتھ چلیں۔ پھر ہم سفر سے جدا ہو گئے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ دشمن ہو گئے ہیں۔ سیاست سیاست تک ہی ہونی چاہئے دشمنی میں نہیں بدلنی چاہئے۔