صدر نژاد پاکستان سے تجارت بڑھانے کیلئے بڑا وفد لیکر آئینگے

صدر نژاد پاکستان سے تجارت بڑھانے کیلئے بڑا وفد لیکر آئینگے

لاہور (اشرف ممتاز سے) پاکستان اور ایران کے صدور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ ایرانی صدر 22 نومبر کو اسلام آباد میں ہونیوالی ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ایک بڑا وفد بھی آئے گا جس میں تاجر بھی شامل ہونگے۔ دونوں رہنما ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ بات چیت میں علاقائی مسائل جن میں تنازع افغانستان سرفہرست ہو گا اگرچہ دونوں ملکوں کی ماضی میں افغانستان کے بارے میں مختلف پالیسیاں رہی ہیں لیکن اس وقت طالبان کے معاملہ میں پاکستان اور ایران کی سوچ ایک ہے۔ بات چیت میں گیس پائپ لائن، فضائی اور ریل رابطوں کے بارے بھی بات چیت ہو گی۔