سکیورٹی نہ ملنے پر کچھ ہوا تو ذمہ داری شہبازشریف پر ہو گی: عبدالقادر گیلانی

سکیورٹی نہ ملنے پر کچھ ہوا تو ذمہ داری شہبازشریف پر ہو گی: عبدالقادر گیلانی

لاہور (خبر نگار) لاہور مےں دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان سے سابق وزےراعظم گےلانی کے گھرکا نقشہ اور اہل خانہ کی تفصےلات برآمد ہونے کے بعد گےلانی کے بڑے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گےلانی نے پنجاب حکومت کی طرف سے مناسب سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر چےف سےکرٹری پنجاب کے نام دوسرا اجتجاجی مراسلہ لکھا ہے۔ جس مےں فوری طور پر سابق وزےراعظم اور ان کے اہلخانہ کو پنجاب کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کےا گےا ہے۔ عبدالقادر گےلانی نے خط میں لکھا ہے کہ تےن چار ماہ پہلے بھی ہمارے خاندان کواس طرح دھمکےاں ملی تھےں جس پر آپ کو خط لکھا گےا لےکن پنجاب حکومت کی طرف سے اس پرکان تک نہیں دھرا گےا، دہشت گردوںکی گرفتاری کے بعد ہمارے خدشات سچ ثابت ہوئے ہےں۔ اگر خاندان کے کسی فرد کو سکیورٹی فراہم نہ کئے جانے کے باعث کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزےراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف پر ہوگی۔ پنجاب حکومت سکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے مجرمانہ غفلت برت رہی ہے جو کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ کو جنم دے سکتی ہے۔