رینٹل منصوبوں کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (ثناءنیوز)سپرےم کورٹ کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت آج جمعرات کو کرے گی۔ چےف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی مےں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شےخ عظمت سعےد پر مشتمل تےن رکنی بنچ مختلف پاور کمپنیوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔عدالت نے مقدمات کی سماعت کے لیے چیئرمین نیب سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔