کتاب ہدایت

اللہ کے نام سے  جو بے انتہا مہربان  رحم فرمانے والا ہے
 اس کی بیوی جو کھڑی ہوئی تھی وہ ہنس پڑی، تو ہم نے اسے اسحاق اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دیO وہ کہنے لگی ہائے میری کم بختی! میرے ہاں اولاد کیسے ہو سکتی ہے خود بڑھیا اور یہ میرے خاوند بھی بہت بڑی عمر کے ہیں یہ تو یقیناً بڑی عجیب بات ہے!O فرشتوں نے کہا کیا تو اللہ کی قدرت سے تعجب کر رہی ہے؟ تم پر اے اس گھر کے لوگو اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، بیشک اللہ حمدو ثناء کا سزاوار اور بڑی شان والا ہے
 (سورۃ ہود (آیت 71 تا 73)