مشرف کے چیف سیکورٹی افسر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اسلم گھمن

اسلام آباد ( آئی این پی + نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ججز نظر بندی کیس سے دستبردار ہونے والے اسلم گھمن ایڈووکیٹ کی وکلاءتشدد کیس میں فریق بننے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے چیف سیکیورٹی افسر کرنل (ر) الیاس کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو میسجز کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اگر درخواست گزار کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار کرنل(ر) الیاس ہوں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت وکلاءتشدد کیس میں فریق بنایا جائے۔