پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد آج سعودی عرب جائے گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج سعودی عرب روانہ ہو گا۔ سعودی عرب جانے والے وفد میں اہم سیاسی اور عسکری شخصیات شامل ہونگی۔ امکان ہے وزیراعلیٰ پنجاب وفد کی قیادت کرینگے۔ پاکستانی وفد یمن کے معاملے پر سعودی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔