وزیراعظم کے دورہ پر اعتراض تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کے دورے پر اعتراض کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو خط لکھ دیا خط تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی طرف سے لکھا گیا خط کے ساتھ وزیراعظم کی سرکاری ٹی وی پر نشرہونیوالی تقریر کی سی ڈیز اور تصاویر منسلک کی گئی ہیں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن سے صرف دو ماہ قبل وزیراعظم کو غریب عوام یاد آگئے۔ اچانک گلگت بلتستان 47 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان پری پول دھاندلی ہے۔ نوازشریف وزیراعظم ہونے کیساتھ مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر وزیراعظم کے اعلانات کا فوری طور پر نوٹس لیں، وزیراعظم کو ہنگامی بنیادوں پر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔