مردان: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

مردان( صباح نیوز)مردان میں  پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا  جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز صوبہ خیبر پی کے کے شہر مردان کے علاقے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی  جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی خفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا.پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔جبکہ صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کی انیس اضلاع میں صحت کا اتحاد کا پانچواں مرحلہ  آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔ سکیورٹی خدشات کی بنا پر مانسہرہ کی انسٹھ یونین کونسلوں میں مہم ملتوی کردی گئی ،مہم کے دوران چودہ لاکھ تریسٹھ ہزارتین سو چھیاسی بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں ،بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے چار ہزار دو سو چالیس موبائل اورتین سو پچانوے فکسڈ ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جبکہ ایک سو اکتالیس ٹرانزٹ پوائنٹس بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی خدشات کی بنا پر مانسہرہ کی انسٹھ یونین کونسلوں میں مہم ملتوی کردی گئی۔