لیاقت آباد میں تیزرفتار رکشہ نالے میں جا گرا، ایک بچہ جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں ایک رکشہ نالے میں جا گرا جس سے 2 سالہ بچہ حماد جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشے میں سوار 3 خواتین اور 3 بچوں کو بچا لیا گیا۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے رکشہ ڈرائیور نشے میں دھت تھا۔ رکشے میں 3 سالہ زارا، 6 سالہ علی اور 11 سالہ آمنہ بھی سوار تھیں۔