قائد ایم کیو ایم نے وکٹری کا نشان بنائے رکھا

لندن (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین لندن پولیس سٹیشن جاتے وقت پراعتماد دکھائی دے رہے تھے اور راستے میں اپنی گاڑی سے باہر نکل کر وکٹری کا نشان بناتے رہے۔ منگل کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں لندن پولیس سٹیشن میں پیشی کے لئے جب اپنے گھر سے روانہ ہوئے تو وہ اپنی گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر اپنے پارٹی کارکنوں کو دیکھ کر وکٹری کا نشان بنا تے رہے۔ اس دوران الطاف حسین بہت پراعتماد دکھائی دے رہے تھے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔