الطاف حسین پولیس سٹیشن پہنچنے پر موٹاپے اور بیماری کے باعث لڑکھڑاتے رہے

لندن (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کیلئے لندن پولیس سٹیشن پہنچنے پر موٹاپے اور بیماری کے باعث لڑکھڑاتے ہوئے چلتے رہے۔ منگل کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس کے  سلسلے میں لندن پولیس سٹیشن پہنچنے کے بعد گاڑی سے اترے تو وہ لڑکھڑا کر چل رہے تھے۔ بیرسٹر سیف اور محمد انور الطاف حسین کو سہارا دے کر پولیس سٹیشن کے اندر لے گئے۔