صوابی: مسلح افراد نے ٹی وی جرنلسٹ کو قتل کردیا

صوابی (نامہ نگار) صوابی خاص میں مقامی صحافی ہارون خان کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول مقامی مشرق ٹی وی سے منسلک تھے۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شب ہارون خان اپنے گھر واقع محلہ شمشہ خیل کے سامنے کھڑے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے آکر فائرنگ کردی جس سے ہارون خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے۔ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
صحافی/ قتل
a