افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے: حامد کرزئی

کابل(نیٹ نیوز) سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے، افغانستان، پاکستان دونوں ممالک میں پاکستان کے کردار کے بغیرامن ناممکن ہے۔ سابق افغان صدر نے ایک بیان میں کہا افغانستان، امریکہ، پڑوسی ممالک سمیت دیگرممالک سے امن ودوستی چاہتاہے۔ دوران صدارت 20 سے زائد بار پاکستان کادورہ کیا۔ دوران صدارت پاکستان سے کہا افغانستان پاکستان سے صرف اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جان گیا ہوگا افغانستان کو اپنے مقاصد کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔ افغانستان، پاکستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو آفیشل بارڈرتسلیم نہیں کروں گا۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے ماحول کیلئے کام کررہاہوں۔ طالبان کو خط لکھ کر جنگ بند کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ افغانستان میں امن کیلئے لویہ جرگہ ضروری ہے۔
کرزئی