منی لانڈرنگ: نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس کو سنٹرل جیل سے گرفتار کر لیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے سنٹرل جیل سے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت سے منظوری کے بعد ناصر عباس کو سنٹرل جیل سے گرفتار کیا گیا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ناصر عباس کو نیب کے دفتر منتقل کر دیا آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ناصر عباس کو منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار