پنجاب حکومت کے ذمے قرضوں میں 6.2ارب کا اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب کے آئندہ مالی سال 2015-16 کے بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت کے ذمے قرضوں میں 6.2ارب روپے کا اضافہ ہوگیا اور ان کا مجموعی حجم 451.8ارب روپے سے بڑھ کر 458 ارب روپے ہوگیا ہے مجموعی قرضے میں 436.1 ارب روپے کے بیرونی قرضے ہیں اور 21.9 ارب روپے کے مقامی قرضے ہیں۔