پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کیلئے 2 ارب

لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے باصلاحیت اور ذہین طلباء کو وظائف دینے کیلئے نئے مالی سال میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے لیے2ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جس کے بعد اس فنڈ کی مالیت15ارب روپے تک پہنچ جائے گی اور اگلے برس تک اس فنڈ سے وظائف حاصل کرنیوالے طلباء کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ جائے گی۔ علاوہ ازیں غریب عوام کے بچوں کے پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت10 ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔