قرضوں کی ادائیگی کے لئے 119.88ارب

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16 کے بجٹ میں قرضوں کی ادائیگی اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 119.88ارب مختص کئے ہیں جس کے تحت قرضوں کی ادائیگی کے لئے 15ارب 8کروڑ 81لاکھ روپے اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 104ارب مختص کئے گئے ہیں۔