اقلیتوں کیلئے ایک ارب روپے کا خصوصی بجٹ، 3 چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوب، 7 دارالامان قائم ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے ایک ارب روپے کا خصوصی بجٹ مختص کر رہی ہے جس سے طلبا کو وظائف بھی دیئے جائیں گے۔ نئے مالی سال میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کو تحفظ اور بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے ایکدوسرے مختلف شہروں میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوب تعمیر کر رہی ہے۔ ان میں رحیم یار خان، بہاولپور اور ساہیوال شامل ہیں۔ ملتان، لودہراں، پاک پتن، قصور، لیہ، حاصل پور اور شیخوپورہ میں دارالامان بھی قائم ہوں گے۔