پنجاب میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی، 8 اضلاع اہم ترین قرار

لاہور (آن لائن) پنجاب بھر میں تین روزہ پولیو مہم آج پیر سے شروع ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تاہم13اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں پنجاب کے آٹھ اضلاع کو انتہائی اہم قرار دے کر ’’ہائی رسک‘‘ ڈکلئیر کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت پنجاب کے انسداد پولیو مہم سے وابستہ سینئر اہلکار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جنوبی پنجاب سمیت آٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے سینئر ایس پی کے مطابق پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلانے والے تمام ورکرز کی سکیورٹی کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جو گلی محلوں میں پولیو ٹیم کے ساتھ ساتھ رہیں گے۔