دوست ممالک کو پارلیمنٹ کی قرارداد کا احترام کرنا چاہئے: تحریک انصاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف نے اماراتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ یمن بحران میں غیرجانبدار رہنے سے متعلق پارلیمان کی قرارداد منتخب نمائندوں کا متفقہ فیصلہ ہے۔ دوست ممالک کو پارلیمان کی قرارداد کا احترام کرنا چاہئے۔