بھارتی فورسز کی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ لڑکا زخمی

نکیال(آن لائن)بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر سیز فا ئر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ افواج پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی پر بھارتی فورسز کی گنیں خاموش ہو گئیں۔