اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے

…اور اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے عمل والا کون ہے اگر آپ ان سے کہیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد اٹھا کھڑے کئے جائو گے تو کافر لوگ پلٹ کر جواب دیں گے کہ یہ تو نرا صاف صاف جادو ہی ہےo اور اگر ہم ان سے عذاب کو گنی چنی مدت تک کیلئے پیچھے ڈال دیں تو یہ ضرور پکار اٹھیں گے کہ عذاب کو کون سی چیز روکے ہوئے ہے، سنو جس دن وہ ان کے پاس آئے گا پھر ان سے ٹلنے والا نہیں… (جاری) 

سورہ ھود( آیت 8-7)