کنٹرول لائن پر بھارت کی پھر بلا اشتعال فائرنگ ‘ شہری شہید

کوٹلی (آن لائن+ ثنا نیوز) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک شہری کو شہید کر دیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شامل بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر تتہ پانی میں سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی۔ سول آبادی پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچا، فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔