عید میلاد النبیؐ پر لاہور میں ایک روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے یوم عاشورہ اور داتا گنج بخش ہجویریؒ کے عرس کے سکیورٹی انتظامات کی طرف پر سکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔