ڈیرہ اسماعیل خان: صوبائی وزیر علی امین کے گھر پر دستی بم سے حملہ، چھت کو نقصان

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر مال خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کے گھر پرنامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا،تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقے میں واقع تحریک انصاف کے صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کی چھت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کے گھر پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات سخت ہوتے ہیں۔